شبقدر،بازار سے بھاری گاڑیوں کے گزرنے پر پابندی عائد
شبقدر (نمائندہ خصوصی) شبقدر مقامی انتظامیہ نے بازار سے بھاری گاڑیوں کو مختلف اوقات میں گزرنے پر پابندی لگا دی۔ مقررہ اوقات میں بھاری گاڑیوں کے گزرنے پر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الزمان نے ایک حکم نامہ میں شبقدر بازار کے مین چوک سے صبح 7بجے 9بجے اور اسی طرح دوپہر 12سے 5بجے تک بھاری گاڑیوں کا گزرنا بند رہے گا جبکہ خلاف ورزی کرنے والے گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ حکم نامہ کے بارے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الزمان کا کہنا تھا کہ قبائیلی ضلع مہمند سے ماربل پتھر سے لوڈ بھاری گاڑیوں کے مسلسل آمد کی وجہ سے آئے روز ٹریفک میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ بھاری گاڑیوں کی مسلسل آمدو رفت کی وجہ سے سکول اوقات میں طلباء وطالبات سکولوں اور گھروں تک آنے جانے میں مشکلات پیش آرہی تھی۔ جس کو مد نظر رکھتے ہوئے مین بازار سے بھاری گاڑیوں کا مخصوص اوقات میں گزرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جس سے بازار میں ٹریفک مسائل میں کمی واقع ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکم نامہ کی خلاف ورزی کرنے والے گاڈی مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔