تھانہ،سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے طلباء کے مابین سپورٹس مقابلے جاری

    تھانہ،سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے طلباء کے مابین سپورٹس مقابلے جاری

  



تھانہ (نمائندہ پاکستان) ضلع مالاکنڈ کے سرکاری و پرائیویٹ ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولوں کے طلباء کے مابین مختلف سپورٹس کے مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والے فٹ بال کا فائنل گورنمنٹ شہید عادل شہزاد ہائی نمبر ۱ تھانہ اور گورنمنٹ ہائی سکول کالج کالونی تھانہ کے مابین کھیلا گیا جس میں عادل شہزاد ہائی سکول الیون نے مخالف ٹیم کو صفر کے مقابلے مین تین گول سے شکست دیکر آٹھویں بار مسلسل ضلع فائنل ونر کا اعزاز حاصل کرلیا۔ آٹھویں بار مسلسل ضلعی چیمپئن آنے پر تھانہ کے عوام اور فٹ بال کے شائقین نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ حضور ﷺ کی مدنی زندگی پر مشتمل ضلعی کوئیز مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول نل نے پہلی، گورنمنٹ ہائی سکول طوطہ کان نے دوسری اور ایس پی ایس کالج بٹ خیلہ نے تیسری پوزشین حاصل کر لی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر سراج محمد نے پوزیشن حاصل کرنے والو ں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ٹورنامنٹ کے بقیہ مقابلے بھی بخیر و عافیت اور خوشگوار ماحول میں اختتام تک پہنچ جائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر