ملازمین کے مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے،ملیحہ علی اصغر

ملازمین کے مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے،ملیحہ علی اصغر

  



ایبٹ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیئر پرسن وومن کاکس کمیٹی رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خوا ملیحہ علی اصغر نے کہا ہے کہ ایوب میڈیکل کمپلیکس خود مختار ادارہ ہے اپنے مسائل خود ہی حل کرتے ہیں، گلگت،آزاد کشمیر،مانسہرہ سے حسن ابدال تک کے مریضوں کو یہاں لایا جاتا ہے ایسے اداروں پر بوجھ کم کرنے کے لئے مانسہرہ اور ہری پور میں بھی بڑے اداروں کے قیام کی اشد ضرورت ہے،وہ بدھ کے روز ایوب میڈیکل کالج کانفرنس ہال میں نان ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہی تھیں،اس موقع پر ڈین ایوب میڈیکل کالج ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر اطہر لودھی،نان ٹیچنگ سٹاف کے صدر طاہر محمود، عہدیداران،ڈاکٹرز،نرسز ز،سابق ممبر تحصیل کونسل راشد خان، میونسپل ایمپلائز خیبر پختون خوا کے سرپرست اعلی شوکت کیانی،احسان خان جدون،الیکشن کمیشنر منظور قادر کے علاوہ ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی،رکن صوبائی ملیحہ علی اصغر کا کہناتھا کیونکہ فلاحی کاموں میں ہمیشہ سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں،لیکن تمام وسائل موجود ہونے کے باوجود پائیدار خوشی لوگوں میں خوشیاں بانٹنے میں ہے، ٹھیک اس طرح ہسپتال آنے والے مریضوں کی بہتری کے لئے کوششیں کیں اور دن رات لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں انہوں صوبائی اسمبلی میں مسائل بالخصوص ایم آر آئی مشین کو فعال کرنے کے حوالے سے جدوجہد کی یقین دہانی کرائی۔ قبل ازیں نان ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن ایوب میڈیکل کالج کی نومنتخب کابینہ نے عہدوں کا حلف لیا،کانفرنس ہال ایوب میڈیکل کالج میں رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خوا ملیحہ علی اصغر نے حلف لیا،تقریب میں صدر نان ٹیچنگ سٹاف طاہر محمود خان نے ملازمین کے سروس سٹریکچر کے حوالے سے مطالبات بھی پیش کئے جس پر ڈین ایوب میڈیکل کالج نے حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے مسائل حل کرنے کے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے کوئی ایسا مطالبہ نہیں جو کہ نذر انداز کر سکیں معاملات کی بورڈ آف گورنر سے منظوری لیں گے،انہوں نے کہا کہ فکس پے پر کام کرنے والے باصلاحیت افراد سے زیادتی نہیں ہونے دینگے،صوبہ میں پیرا میڈیکس کے مسائل سب سے پہلے حل کرنے کا اعزاز حاصل ہے،انہوں نے اس بات پر زور دیا ادارہ کو بے توقیر نہ کریں اس کی عزت کروائیں،انہوں نے نان ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر