انسداد منشیا ت کی جنگ میں جامعا ت کاکردارا ہمیت کا حامل ہے، کانفرنس

انسداد منشیا ت کی جنگ میں جامعا ت کاکردارا ہمیت کا حامل ہے، کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹی رپورٹر)انسداد منشیات کی جنگ میں جامعات کو اولین کردار ادا کرنا ہے کیونکہ جامعات نوجوان نسل کی تربیت گاہ کے طور پر سمت کے تعین میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتے ہیں یہ بات جامعہ پشاور کے سر صاحبزادہ عبدالقیوم کانفرنس ہال میں چوتھی قومی کانفرنس براہ انسداد منشیات کے شرکاء نے کہی اس موقع پر نیشنل کورڈینٹر برائے انسداد منشیات سبطین رضا لودھی نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ سول سائٹی کو انسداد منشیات کیلئے حکومت وقت کے ساتھ روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے آواز اٹھانا ہوگئی جس کی عدم صورت میں منشیات سے پاک معاشرے کا خیال ایک خواب ہے انھوں نے شرکاء ء پر زور دیا کہ وہ اسلامی تعلیمات سے جوڑے رہیں تاکہ وہ نشے سے دور رہ سکیں اس موقع پر سیکرٹری جنرل سول سوسائیٹی نیٹورک کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ چھ ملین نشے کے عادی افراد کیلئے ضلع کی سطح پر ہسپتالوں میں ڈرگ وارڈ کے قیام سمیت نشے کی مریضوں کے علاج معالجہ کے فالو اپ اور ری لیپس نہ ہونے کیلئے اقدامات کرنا ہیں جبکہ منشیات میں مبتلا افراد کو ریکوری کے بعد بامقصد شہری بنانے کیلئے سکلز ڈیولپمنٹ کیلئے انڈسڑیل اسٹیٹ علاقوں میں قومی اداروں کے ساتھ مسلسل تعاون ہے آخر میں شریک طلباء و طالبات میں مہمان خصوصی پرو وائس چانسلر پروفیسر جوہر علی اور ممتاز سماجی کارکن اکمل اویسی پیرزادہ سمیت ٹریژر جامعہ پشاور عائشہ سلیمان نے تعارفی اسناد تقسیم کئے اس موقع پر پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، سندھ، آزاد جموں کشمیر، اور گلکت بلوچستان کے صدور نے طلباء و طالبات سے منشیات کے خلاف سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی