ڈیرہ،محکمہ مال میں اکھاڑ پچھاڑ چار تحصیلداروں کا تبادلہ کردیا گیا

    ڈیرہ،محکمہ مال میں اکھاڑ پچھاڑ چار تحصیلداروں کا تبادلہ کردیا گیا

  



ڈیرہ اسما عیل خان(بیورورپورٹ)محکمہ مال میں اکھاڑ پچھاڑ، چار تحصیلوں کے تحصیلداروں کا تبادلہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت کے احکامات کی روشنی میں محکمہ مال ڈیرہ میں تحصیل ڈیرہ، پروآ، پہاڑ اوردرازندہ تحصیل سمیت رود کوہی کے تحصیلداروں کا تبادلہ کردیا گیا۔ تبدیل ہونے والے تحصیلداروں میں تحصیلدار ڈیرہ اکرام خان ڈیرہ سے تبدیل ہو کر تحصیلدار پہاڑپور، شیر بہادر رودکوہی سے تحصیل دار ڈیرہ، تحصیلدار پروآ اسلم بلوچ پروآ سے تبدیل ہو کر تحصیلدار درازندہ تعینات جبکہ ملک ساجد ملانہ کو تحصیلدار پروآ تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر