نواز شریف کے علاج میں حکومتی رکاوٹ شرمناک،اسرار منے خان

    نواز شریف کے علاج میں حکومتی رکاوٹ شرمناک،اسرار منے خان

  



فیصل آباد(پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 111اسرار احمد منے خان نے کہا ہے کہ حکومت نے میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے 7ارب روپے کی جو شرط پیش کی ہے وہ طبی اور انسانی بنیادوں پر نہیں سیاسی اور انتقامی بنیادوں پر ہے جسے میاں نواز شریف شریف پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں جبکہ آئینی ماہرین بھی اسے غیر قانونی اور عدالتی فیصلے کی نفی قرار دے چکے ہیں۔ میاں نواز شریف کو عدلیہ نے علاج کے لئے باہر جانے سے منع نہیں کیا بلکہ اپنی مرضی کے مطابق علاج کا ریلیف دیا تھا جبکہ طبی بنیادوں پر ہی ضمانت بھی منظور کی تھی۔ حکمران بیماری اور زندگی پر بھی سیاست کر رہے ہیں میاں نواز شریف کو حکومت سے 7ارب روپے میں زندگی خریدنے کی ضرورت نہیں۔ زندگی اور صحت عطا فرمانے والے صرف اللہ تبارک و تعالیٰ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران میاں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں اس لئے وہ اپنی ساکھ بچانے کے لئے ایسی حرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے میاں نواز شریف کے علاج کی سہولت میں رکاوٹ شرمناک شرط سوالیہ نشان اور انسانی بنیاد کے دعوؤں کی نفی ہے۔

اسرار منے خان

مزید : پشاورصفحہ آخر