بلدیہ پارا چنار کے ملازمین کی تنخوا ہیں نہ ملنے پر احتجاجا ہڑتال

بلدیہ پارا چنار کے ملازمین کی تنخوا ہیں نہ ملنے پر احتجاجا ہڑتال

  



پاراچنار (نمائندہ پاکستان) بلدیہ پاراچنار کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجا ہڑتال شروع کر دی ان کے ہڑتال کا آج تیسرا دن ہے خاکروپوں کی ہڑتال کی وجہ سے شہر میں صفائی ستھرائی کا کام نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں جابجا گندگیوں کے ڈھیر پڑے ہیں جبکہ گردوغبار کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہیبلدیہ کے ایک ملازم شہزاد مسیح نے بتایا کہ گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہمیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے مسیحی برادری میں ایسے غریب گھرانے بھی ہیں جن کے بیوی بچے بھوکوں سوتے ہیں اس سے پہلے بلدیہ پاراچنار کے تمام اخراجات محصولات کے ذریعے سے پورے کئے جاتے تھے جبکہ سابق نواز شریف دور میں محصول چنگیاں ختم کر دی گئیں اور ملک بھر کے بلدیات کو وفاق کی طرف سے فنڈز ملنے لگے مگر بدقسمتی سے قبائلی علاقے اس فنڈ سے یکسر محروم رہے اب جبکہ قبائلی علاقے کے پی میں ضم کردئیے گئے ہیں مگر اس کے باوجود پاراچنار بلدیہ اس فنڈ سے محروم ہے جسکی وجہ سے بلدیہ کے ملازمین گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور بلدیہ پاراچنار شدید مالی بحران کا شکار ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر