اداکارہ ردا عاصم18 سال کی ہوگئیں، اہل خانہ کے ساتھ سالگرہ منائی

اداکارہ ردا عاصم18 سال کی ہوگئیں، اہل خانہ کے ساتھ سالگرہ منائی
 اداکارہ ردا عاصم18 سال کی ہوگئیں، اہل خانہ کے ساتھ سالگرہ منائی

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ردا عاصم18 سال کی ہوگئیں،ردا عاصم نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ والدین اور باقی گھر والوں کے ساتھ منائی۔ ردا عاصم نے کہا کہ زندگی مسلسل جدوجہد کا نام ہے اس میں ٹھہراؤ آ جائے تو مقصد ختم ہو جاتا ہے۔ اچھے حالات میں اللہ کا شکر اور بُرے حالات میں مایوس نہیں ہونا چاہئے۔ اداکارہ نے کہا کہ بہت چھوٹی عمر میں شو بز میں قدم رکھا، ہمیشہ محنت کی اور لگن سے کام کیا جس کا ثمر بھی ملا اور میں اس پر مطمئن ہوں۔ میں اللہ کی بے حد شکرگزار ہوں جس نے میری اب تک کی زندگی کو اپنی نعمتوں سے بھرپور رکھا، میرے والدین نے میری بہترین تربیت کی اور ہر اچھی خواہش کو پورا کیا اور میں اللہ سے دُعا گو ہوں کہ وہ میرے لئے آنے والی زندگی میں بھی مجھے شہرت، کامیابیاں اور بالخصوص سکون اور اپنی قربت عطاء فرمائے۔

اس موقع پر میں اپنے سبھی دوستوں اور پرستاروں کی بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں اور ہمیشہ اُن کی محبت،حوصلہ افزائی اور دعاؤں کی طلبگار ہوں۔

مزید : کلچر