آرٹسٹ سپورٹ فنڈ بحالی کی خبر سے مستحق فنکار خوش

  آرٹسٹ سپورٹ فنڈ بحالی کی خبر سے مستحق فنکار خوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت امدادی سلسلہ بحال ہونے کی خبر نے مستحق فنکاروں میں خوشی لہر دوڑا دی ہے۔شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت گزشتہ روز الحمرا آرٹ کونسل میں اجلاس کو خوش آئند قرار دیا ہے۔شوبز شخصیات نے کہا کہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے فنکاروں کی دیکھ بھال اور ان کے بچوں کی تعلیم وتربیت بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔آرٹ سے وابستہ ادارے فن وثقافت کے فروغ کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کریں اورتمام آرٹس کونسلوں کابزنس ماڈل بنا کر پیش کیا جائے۔یاد رہے کہ اجلاس میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے امور اور دیگر معاملات کا جائز لیا گیا رواں مالی سال کے دوران آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت آرٹسٹوں کو مالی معاونت کی فراہمی کی منظوری دی گئی تھی۔یہ مالی امداد طے شدہ قواعد وضوابط،کمیٹی کی سفارشات اور میرٹ کی بنیاد پر فراہم کی جائے گی۔صوبائی وزیر کا کہناہے کہ فن کی خدمت کرنے والے آرٹسٹ ہمارا اثاثہ ہیں،ان کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے۔ آرٹسٹوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈاور احساس پروگرام کے تحت مالی معاونت کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ آرٹسٹ سپورٹ فنڈفنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے قائم کیا گیا ہے اور اس کے تحت فنڈ فنکاروں کی بہبود کے لئے ہی استعمال ہو گا۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ ایسا میکانزم بنایا جائے کہ آرٹ سے متعلقہ ادارے حکومت پر انحصار کرنے کی بجائے آرٹسٹوں کی معاونت کے لئے خود وسائل پیدا کریں ا ور اس مقصدکے لئے آئندہ چند روز میں جامع سفارشات مرتب کرکے پیش کی جائیں۔شاہد حمید،شان،معمر رانا،شاہدہ منی،میگھا،ماہ نور،مسعود بٹ،اچھی خان،جرار رضوی،نادیہ علی،ہانی بلوچ،مایا سونو خان،عامر راجہ،آغا قیصر عباس،سہراب افگن،حاجی عبد الرزاق،یار محمد شمسی صابری،بینا سحر،ثناء بٹ،سدرہ نور،بی جی، عباس باجوہ،ندا چوہدری،ہنی شہزادی،اسد نذیر،نادیہ جمیل،عقیل حیدر،گلفام،طاہر انجم،طاہر نوشاد،ڈاکٹر اجمل ملک،ملک طارق،ارشد چوہدری،ڈیشی راج،آفرین خان،آشا چوہدری،احسن خان،نیلم منیر، رزکمالی، وہاج خان،اسد مکھڑا،گڈوکمال،جہانزیب علی،صوبیہ خان، ثمینہ بٹ،ناصر چنیوٹی،تابندہ علی،بابرہ علی،قیصر لطیف،ذیشان جانو،سلیم بزمی، لاڈا،ظفر عباس کھچی،مومنہ بتول،عائشہ جاوید،عارف بٹ،عاصم جمیلِ،آغا حیدر اور رضی خان نے کہا کہ ہمیں میاں اسلم اقبال سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ہمیں یقین ہے وہ فنکاروں کے رکے ہوئے امدادی چیک جلد از جلد جاری کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔گزشتہ کئی ماہ سے فنکار امدادی چیک نہ ملنے کی وجہ سے انتہائی مایوسی کے عالم میں زندگی بسر کررہے ہیں۔مستحق فنکاروں کے گھروں میں بھی چیک ملنے کے بعد مالی آسودگی آئے گی۔شوبز شخصیات نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اب یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیے۔

مزید :

کلچر -