بشریٰ دوست بلوچ کی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز

بشریٰ دوست بلوچ کی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز
 بشریٰ دوست بلوچ کی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز

  



لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل بشریٰ دوست بلوچ نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا ہے۔بشریٰ دوست بلوچ نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ کئی مقبول ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا جس کے علاوہ وہ اسلام آباد سے نجی ٹی وی کا مارننگ شو بھی ہوسٹ کرتی رہیں۔بشریٰ دوست بلوچ کی شادی معروف اینکر عدنان حیدر کے ساتھ انجام پائی جو مختلف چینلز کے ساتھ کام کرچکے ہیں جبکہ ان دنوں پبلک نیوز سے وابستہ ہیں جہاں سے وہ روزانہ”ڈائیلاگ ود عدنان حیدر“ کے نام سے پروگرام پیش کررہے ہیں۔شادی کی تقریبات اسلام آباد میں دھوم دھام سے منعقد ہوئیں۔ دونوں کا نکاح ہوچکا ہے جبکہ رخصتی آج ہوگی۔

بشریٰ دوست بلوچ نے بتایا کہ ان کی لو میرج ہے اور دونوں نے مکمل انڈرسٹینڈنگ کے بعد فیملیز کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں کیونکہ انہوں نے جسے چاہا وہ مل گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ شادی کے بعد بھی شوبز میں کام جاری رکھیں گی لیکن پہلے کی طرح منتخب کام ہی کریں گی۔

مزید : کلچر