علیزے شاہ کی گانا گنگناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر

  علیزے شاہ کی گانا گنگناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارو ماڈل ہ علیزے شاہ کی گانا گنگناتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ڈرامہ ”عہدوفا“ میں اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ علیزے شاہ نے گانا ”سجنا“ گنگناتے ہوئے اپنی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جسے بہت سراہا جارہا ہے۔ڈرامہ سیریل ”عہد وفا“میں علیزے شاہ کا کردار پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔وہ ہمیشہ کم مگر معیاری کام کرتی ہیں۔علیزے شاہ ہر کردار میں اپنے آپ کو ڈھالنے کا فن بخوبی جانتی ہیں۔اداکارہ و ماڈل نے انتہائی کم عرصہ میں فیشن اور فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

وہ اس وقت ٹی وی انڈسٹری کی فرسٹ چوائس بنتی جا رہی ہیں۔

مزید : کلچر