فلم”قلفی“میں ایک منفرد کردار کیساتھ نظر آؤں گی،سعیدہ امتیاز

فلم”قلفی“میں ایک منفرد کردار کیساتھ نظر آؤں گی،سعیدہ امتیاز
 فلم”قلفی“میں ایک منفرد کردار کیساتھ نظر آؤں گی،سعیدہ امتیاز

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ سعیدہ امتیاز نے کہا فلم ”قْلفی“ میں ان کا کردار بہت منفرد ہے۔ انہوں نے فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ا س فلم کے کردار کے لئے خود کو تیار کر رہی ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ یہ ایک ایسا بالکل مختلف کردار ہے کہ جو ابھی تک کسی بھی اداکارہ نے ادا نہیں کیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار معمررانا،جاوید شیخ، فیروزخان، ثناء فاخر اور حامد علی خان شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال عیدالضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ ان کرداروں میں دلچسپی لی ہے جن میں کچھ کر دکھانے کا موقع ملتا ہے۔

مزید : کلچر