احمد علی بٹ فلم ”فیٹ مین“ میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ

  احمد علی بٹ فلم ”فیٹ مین“ میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ
   احمد علی بٹ فلم ”فیٹ مین“ میں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکار احمد علی بٹ فلم ”فیٹ مین“ کا حصہ بن گئے۔ ہدایت کار نبیل قریشی کی اس فلم میں احمد علی بٹ مرکزی کردار ادا کریں گے۔یاد رہے کہ فلم ”پنجاب نہیں جاؤں گی“کے بعد اداکار کی مفنّی مصروفیات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے انہوں نے بطور کامیڈین اپنی منفرد شناخت بنائی ہے۔احمد علی بٹ اس وقت متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔اس حوالے اس اداکار نے کہا کہ یہ فلم ہمارے معاشرے میں موٹے افراد پر قائم تاثر کے گرد گھومتی ہے کہ وہ کبھی بھی ہیرو نہیں بن سکتے ہیں۔

اور اس فلم میں ان کا کردار اس قائم تاثر کی نفی کرتا ہوا دکھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا سکرپٹ عام فلموں سے ہٹ کر ہے اور انہیں امیدہے کہ سائقین اس فلم کو سراہیں گے، فلم ا?ئندہ سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر