کشمیر بینڈ نے اپنا نیا گانا "پروانہ ہوں "جاری کردیا

  کشمیر بینڈ نے اپنا نیا گانا "پروانہ ہوں "جاری کردیا
   کشمیر بینڈ نے اپنا نیا گانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) پاپ راک موسیقی میں مقبولیت حاصل کرنے والے کشمیر بینڈ نے اپنے مداحوں کے لیے دل میں اترنے والا گانا "پروانہ ہوں "ریلیز کردیا پروانہ ہوں، انسان کی سچ سے متعلق جدوجہد کا نام جس میں اس بات کا احساس دلایا گیا ہے کہ آپ ہی وہ شخصیت ہیں جو خود اپنے آپ کو پیچھے دکھیل رہے ہیں، گانے کی دھن اور ویڈیو اپنے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردے گی، گانے کی ہدایات اشعر خالد نے دی ہیں، گانا کی فلمائزیشن بینڈ کے چل آوٹ سٹائل اور اسٹیچ پر بھرپور پرفارمنس کا ملا جلا اظہار ہے۔ بینڈ نے اس سحر انگیز میوزک ویڈیو کو اس پیغام کے ساتھ شیئر کیا ہے کہ ہم سب غائب رہنے کو محفوظ رہنا محسوس کرتے ہیں، جبکہ ہمیشہ ایک نامعلوم کا اندیشہ رہتا ہے جو ایک سائے کی طرح موجود رہتا ہے، پروانہ ہوں، اس انجانے خوف کا سامنا کرنے کی ہمت تلاش کرنے اور اس امید کا نام ہے جو اانسان کے اندر سکون پیدا کرتا ہے۔ یاد رہے کہ پروانہ ہوں، بینڈ کے آخری گانے "پری "کا فالو اپ اور بینڈ پہلے البم جو کہ آٹھ گانوں پر مشتمل تھا۔
کا حصہ ہے۔
کشمیر بینڈ کی بنیاد 2012میں پڑی، بینڈ کی مقبولیت میں اضافہ پیپسی بیٹل آف بینڈ 2017میں جیت کر آیا، اس سے قبل بھی بینڈ اپنی انوکھی موسیقی کے ساتھ کامیابیوں کی منازل طے کرنے میں مصروف عمل تھا، یاد رہے کہ بینڈ سال 2017میں لکس اسٹائل ایوارڈ کا موسیقی میں ایمرجنگ ٹیلنٹ کا ایوارڈ(کاغذ کا جہاز)گانے کے لیے بھی اپنے نام کرچکا ہے۔

مزید :

کلچر -