ماڈل عاصمہ راج کی سالگرہ شوبزشخصیات کی مبارکباد

  ماڈل عاصمہ راج کی سالگرہ شوبزشخصیات کی مبارکباد
   ماڈل عاصمہ راج کی سالگرہ شوبزشخصیات کی مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) معروف اداکارہ و ماڈل عاصمہ راج کی سالگرہ،شوبز شخصیات کی مبارکباد، عاصمہ راج نے اپنی سالگرہ گذشتہ روز اپنے دوستوں کے ہمراہ منائی ان کی سالگرہ پر شوبز سے وابستہ افراد نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کی لمبی زندگی کی مبارکباد دی۔اداکارہ و ماڈل لالی راج نے مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ عاصمہ راج اپنی ہر سالگرہ خوشیوں میں منائے۔بھنگڑا سٹار شاہد سونو نے مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ عاصمہ راج کو سالگرہ کی بہت مبارک ہوان کے لیئے خوشیوں بھری زندگی اور نیک تمنائیں ہیں۔اداکار و کامیڈین غفار لہری نے مبارکباد دیتے ہوئے عاصمہ راج کے لئے لمبی زندگی،صحت اور خوشیوں سے بھرپور زندگی کا اظہار کیا۔بھارتی گلوکار وریندر سنگھ نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں عاصمہ راج کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔گلوکار عامر سمیع خان نے بھی عاصمہ راج کو مبارکباد اوردعائیں دیں۔
دیگر اداکاروں نے بھی عاصمہ راج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ اس کی زندگی ہمیشہ ایسی خوشیوں سے بھری رہے۔عاصمہ راج نے سالگرہ کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر شوبز سے وابستہ افراد کا شکریہ اداکیا۔

مزید :

کلچر -