فارسی زبان میں البم مکمل کر لی،فوزیہ تبسم نے سپورٹ کیا‘ سارہ پیٹر
لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ سارہ پیٹر نے کہا ہے کہ فارسی زبان میں پہلی البم مکمل کی ہے اور اس کیلئے بھرپور سپورٹ فراہم کرنے پر صوفی تبسم آرٹ گیلری کی روح رواں فوزیہ تبسم کی بے حد مشکور ہوں۔انہوں نے بتایا کہ 19نومبر کو صوفی تبسم آرٹ گیلری کے زیر اہتمام الحمرا میں ہونے والے پروگرام میں پرفارم کرنے کیلئے لندن سے وطن واپس آ رہی ہوں۔مجھے فوزیہ تبسم اور آغا شاہد نے جب بھی بلایا ہے میں اپنی تمام مصروفیات ترک کے پہنچی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صوفی تبسم نے بڑا خوبصورت ادب تخلیق کیا اور میں اس کی مداح ہوں۔