اداکارہ مایا علی کا نیا فوٹو شوٹ مکمل، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(فلم رپورٹر) فلم اور ٹی وی اداکارہ مایا علی نے اپنا نیا فوٹو شوٹ مکمل کروالیا ہے۔اداکارہنے سوشل میڈیا پر نامور فیشن ڈیزائنز نومی انصاری کے لئے کئے گئے اپنے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر جاری کی ہیں جس میں مایا نے 2 مختلف ہلکے آسمانی اور ہلکے گلابی رنگ کے عروسی جوڑ ے پہنے ہوئے ہیں۔مایا علی ان دنوں فلم اور ٹی وی دونوں میں کامیابی کے ساتھ اپنا فنّی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس وقت مایا علی کا شمار فلم اور ٹی وی کی ٹاپ اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے وہ ان چند فنکاروں میں شامل ہیں۔
جن کو اپنے کام پر مکمل دسترس حاصل ہے۔