نئے ویب ٹی وی”فلم نگر“ کی افتتاحی تقریب

  نئے ویب ٹی وی”فلم نگر“ کی افتتاحی تقریب
   نئے ویب ٹی وی”فلم نگر“ کی افتتاحی تقریب

  



لاہور(فلم رپورٹر)نئے ویب ٹی وی ’فلم نگر“ کی افتتاحی تقریب، شوبز سے وابستہ افراد کی شرکت،تفصیلات کے مطابق نئے ویب ٹی وی”فلم نگرtv“ کا افتتاح گذشتہ روز باری سٹوڈیومیں کیا گیا اس افتتاح تقریب میں شوبز سے وابستہ افراد علیبہ خان،بیا خان،غفار لہری،بھنگڑا سٹار گلوکار شاہد سونو،گلوکار امیر احمد،اداکار آفتاب حسن،اداکار علی سلمان،جانو بابا و صحافت سے وابستہ شخصیات،ٹائیگر شاہ،عمران احمد و دیگر نے شرکت کی فلم نگرtv“ کے ایڈیٹرمیاں وقاص نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس ویب ٹی وی پر فلم انڈسٹری سے وابستہ مشہور شخصیات کے انٹرویوز،فلموں کے گانے،نئی فلموں کی اپڈیٹس اور پرانی فلموں کو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ ہم کو شش کریں گے۔اس ویب ٹی وی پر عوام کو پاکستان فلم انڈسٹری بارے بروقت باخبر رکھیں اور 24/7 انٹرٹینمنٹ دیں بہت جلداس چینل سے فلم انڈسٹری کے لیجنڈز کے انٹرویوز اور پروگرام ریکارڈ کئے جائیں گے۔اس موقع پر تقریب میں شریک فنکاروں نے بھی ”فلم نگرtv“ بارے اپنے نیک خیالات کا اظہار بھی کیا۔

مزید : کلچر