سانحہ تیز گام‘ فرانزک لیب کی فیس ادائیگی کیلئے ریلوے ہیڈ کوارٹر سے فنڈز طلب

سانحہ تیز گام‘ فرانزک لیب کی فیس ادائیگی کیلئے ریلوے ہیڈ کوارٹر سے فنڈز طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)سانحہ تیزگام میں 198نمونوں کے فرانزک ٹیسٹوں کی فیس کی مد میں ریلوے انتظامیہ کو25لاکھ(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

روپے کی ادائیگی کرنے پڑے گی۔بتایاجاتاہے کہ سانحہ میں 57کے قریب ناقابل شناخت لاشوں کے190کے قریب ڈی این اے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 8 کے قریب گیس سلنڈروں کے فرانزک ٹیسٹ کئے گئے۔جن کی فیس پنجاب فرانزک لیب نے 25لاکھ روپے ریلوے سے طلب کی تھی۔بتایاجاتاہے کہ فیس کی فوری ادائیگی نہ ہونے پر فرانزک لیب نے ڈی این اے اورسلنڈروں کے ٹیسٹ کرنے سے معذرت کرلی تھی تاہم بعدازاں وزیراعظم پاکستان کی مداخلت پرٹیسٹ کئے گئے۔اب ڈویژنل ریلوے انتظامیہ نے فرانزک لیباٹری کی فیس کی رقم ادا کرنے کے لئے ریلوے ہیڈکوارٹرسے فنڈزمانگ لئے ہیں۔
فنڈز طلب