نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی قطری وزیراعظم سے ملاقات

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی قطری وزیراعظم سے ملاقات

  



دوحہ(آئی این پی) نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سرکاری دورے پر قطر پہنچ کر قطری وزیراعظم شیخ عبداللہ بن نصیر سے خصوصی ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا قطر میں نیول بیس پہنچنے پر کمانڈر قطر امیری نیول فورسز نے پرتپاک استقبال کیا اور امیرالبحر کو چاک وچو(بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

بند دستے نے روایتی گارڈآف آنرپیش کیا۔ترجمان کے مطابق نیول چیف نے قطری وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن نصیر سے خصوصی ملاقات کی اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیرالبحر نے قطری چیف آف اسٹاف سمیت کمانڈر قطر امیری نیول فورسز سے بھی ملاقات کی۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ اہم عہدیداروں سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، تعلقات کے فروغ اور دو طرفہ بحری تعاون پر گفتگو ہوئی، نیول چیف نے سمندری تحفظ اور امن کیلئے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔نیول چیف نے قطر کی مختلف بحری تنصیبات سمیت میری ٹائم وارفیئراینڈٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا، امیرالبحر نے دورے کے دوران مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کو بھی اجاگر کیا۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے تعلقات کو فروغ دے گا۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی

مزید : ملتان صفحہ آخر