ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش‘ بجلی گرنے سے لڑکی جاں بحق

  ملتان سمیت مختلف شہروں میں بارش‘ بجلی گرنے سے لڑکی جاں بحق

  



ملتان‘ لودھراں (سپیشل رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی‘ وقائع نگار‘نمائندہ پاکستان) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز بادل جم کے برسے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ لودھراں میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ شروع سردی بڑھنے سے شہریوں نے گرم کپڑے نکال لئے دن بھر وفقہ وفقہ سے ہونے والی بارش نے سردی کا سماں باندھ دیا۔تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

گزشتہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں وقفہ وقفہ سے بار ش کا سلسلہ جاری رہا جس نے موسم سرما کا سماں باندھ کررکھ دیا ہے۔جس کے نتیجہ میں شہریوں نے سردیوں کے کپڑے نکال لئے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزہونے والی بارش7ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جبکہ ملک بھرکے دیگرحصوں کی طرح گزشتہ روزملتان اورنواحی علاقوں میں ہونے والی بارش نے ریلوے کے جدیدسگنل سسٹم کی قلعی کھل کررکھ دی ہے۔بتایا جاتاہے کہ بارش کے باعث لودھراں تاچیچہ وطنی مختلف مقامات پرسگنل سسٹم خراب ہوگیا۔جس کی وجہ سے مسافرٹرینوں کو پیپرلائن کلیئرکے تحت چلایاجارہاہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق بارش کے باعث ریلوے کے انٹربیس لاکنگ سسٹم میں نمی آجاتی ہے۔جس کی وجہ سے سگنل سسٹم درست کام نہیں کرتا۔نمی ختم ہوتے ہی سسٹم خودبہ خودٹھیک ہوجائیگا۔آئندہ دوروزتک مزیدبارشوں کی پیش گوئی کومدنظررکھتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے ٹرین ڈرائیوروں اور دیگر آپریشنل سٹاف کوبھی الرٹ محفوظ ٹرین آپریشن جاری رکھنے کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔دریں اثنا شہر میں گذشتہ روز(بدھ) ہونے والی بارش نے محکمہ صحت حکام کی پریشانی میں بھی اضافہ کردیا ہے اور بارش کے کھڑے پانی میں ڈینگی مچھر اور لاروا کی افزائش کا خدشہ ہے۔محکمہ صحت حکام نے حالیہ بارش کے بعد ڈینگی ٹیموں کو سرویلنس کا عمل تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔تاہم اس بارش کی وجہ سے سموگ اور مختلف موسمی امراض خشک کھانسی،زکام وغیرہ کے خاتمے میں مدد ملی ہے،ادھر آسمانی بجلی گرنے سے بیس سالہ لڑکی جاں بحق ریسکیو ذرائع کے مطابق گیلے وال میں آسمانی بجلی گرنے سے آسیہ بی بی بیس سالہ جاں بحق ہوگئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی۔

بارش

مزید : ملتان صفحہ آخر