جامعہ اسلامیہ میں جغرافیائی انفارمیشن سسٹم کے نقشوں کی نمائش کا افتتاح

جامعہ اسلامیہ میں جغرافیائی انفارمیشن سسٹم کے نقشوں کی نمائش کا افتتاح

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے شعبہئ جغرافیہ کے زیر انتظام جغرافیائی انفارمیشن سسٹم کے نقشوں کی نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں طلبہ وطالبات کے بنائے ہوئے پراجیکٹس (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

کے نقشے رکھے گئے تھے جن میں پاکستان اور مقامی علاقے کے سماجی، سیاسی، معاشی اور جغرافیائی پہلوؤں کو اُجاگر کیا گیا تھا جوترقیاتی منصوبہ بندی میں بہت مددگار ہوتے ہیں۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر تمام پراجیکٹس میں خصوصی دلچسپی لی اور طلبہ وطالبات سے فرداً فرداً اُن کے نقشہ جات سے متعلق سوالات پوچھے اور رہنمائی بھی کی۔ وائس چانسلر نے شعبہ جغرافیہ کے طلبہ وطالبات کی محنت کو سراہا۔ انہوں نے جیوگرافک انفارمیشن سسٹم اور ریمورٹ سنسنگ کی تعلیم کی افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان مضامین کی مدد سے ہم ہر قسم کی ریسرچ کو موثر طور پر دنیا کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی شعبہ میں پی ایچ ڈی لیول کے پروگرام بھی شروع کرائے جائیں گے۔ ڈاکٹر عبدالستار خان، چیئر مین شعبہ جغرافیہ نے وائس چانسلر کی پروگرام میں شرکت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

افتتاح

مزید : ملتان صفحہ آخر