صدر چیمبر آف کامرس جاوید اقبال‘ نصیر ناصرودیگر کی وی سی جامعہ اسلامیہ سے ملاقات‘ مختلف امور پر گفتگو

  صدر چیمبر آف کامرس جاوید اقبال‘ نصیر ناصرودیگر کی وی سی جامعہ اسلامیہ سے ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید اقبال چوہدری نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر بہاولپور چیمبر کے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

سینئر نائب صدر احمد بلال، نائب صدر محمد الیاس خان، پریس کلب بہاولپور کے صدر نصیر احمد ناصر اور سیکرٹری جنرل چیمبر سید عبیر حیدر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صدر چیمبر نے بتایا کہ بہاولپور چیمبر اپنے قیام سے ہی انڈسٹری اکیڈمیا لکنجز پر کام کر رہا ہے۔ جس کا بنیادی مقصد چیمبر کی جانب سے اسلامیہ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے لیے انٹرن شپ اور جاب کے حصول کے لیے مواقع پیدا کرنا ہے۔ صدر چیمبر نے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، یونیورسٹی کے اساتذہ کے ریسرچ پر کیے جانے والے تجربات سے استفادہ، پریکٹیکل نالج کی فراہمی اور انٹر پرینیورشپ پر بھی گفتگو کی۔ صدر چیمبر نے بہاولپور چیمبر اور اسلامیہ یونیورسٹی کے مابین بہتر اور مسلسل تعلقات کے لیے MOU سائن کرنے کے بارے میں بھی کہا اور کہا کہ اس کی بدولت ہم یونیورسٹی کے مختلف ڈپارٹمنٹس کے ساتھ روابط کو مضبوط کریں گے اور باہمی تعاو ن کو فروغ دیں گے۔ اسی طرح دونوں اداروں میں منعقد ہونے والے پروگرامز، سیمینارز اور مختلف قسم کی کانفرنسز میں بھی اپنی اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔ بات کو آگے بڑھاتے ہوئے چیمبر کے سینئر نائب صدر احمد بلال نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے اور انڈسٹری اکیڈمیا لنکج کو مزید مستحکم کرکے اسے اور زیادہ پروڈیکٹو بنا سکتے ہیں۔ وائس چانسلر نے چیمبر کی جانب سے پیش کی جانے والی تمام باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی بہاولپور چیمبر کے ساتھ MOUسائن کرینگے اور چیمبر کی جانب سے دی گئی تمام مثبت تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس موقع پر بہاولپور چیمبر کی جانب سے سیکرٹری جنرل سید عبیر حیدر اور IUBکی جانب سے شہزاد احمد خالد کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔ صدر چیمبر نے وائس چانسلر IUBکو چیمبر وزٹ کی باقاعدہ دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد ہی چیمبر کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

نصیر ناصر

مزید : ملتان صفحہ آخر