میپکو ٹیموں کی کارروائیاں‘ 104 بجلی چور دھرلیے‘ بھاری جرمانے 

  میپکو ٹیموں کی کارروائیاں‘ 104 بجلی چور دھرلیے‘ بھاری جرمانے 

  



 ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 104بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ 36ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر24لاکھ13ہزار روپے جرمانہ(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

 عائد۔5مقدمات درج۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔12نومبر2019?ء  کو ملتان میں 16گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو17437یونٹس چوری کرنے پر358666 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان میں 13گھریلوصارفین کو21423یونٹس چوری کرنے پر280441روپے جرمانہ اور تین مقدمات درج،وہاڑی میں 15گھریلو اورٹیوب ویل صارفین کو24329 یونٹس چوری کرنے پر376380روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،بہاولپور میں 6گھریلواور صنعتی صارفین کو18433یونٹس چوری کرنے پر425889روپے جرمانہ،ساہیوال میں 14 گھریلواورکمرشل صارفین کو12748یونٹس چوری کرنے پر234021روپے جرمانہ اورایک مقدمہ درج، مظفر گڑھ میں 15 گھریلواورکمرشل صارفین کو12859یونٹس چوری کرنے پر191700روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 10گھریلواورکمرشل صارفین کو11853یونٹس چوری کرنے پر204019روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 15 گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کو17654یونٹس چوری کرنے 342396 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

بجلی چور

مزید : ملتان صفحہ آخر