ڈیرہ: فوڈ سیفٹی ٹیموں کی  کارروائی‘ 2یونٹس‘ متعدد کو جرمانے 

ڈیرہ: فوڈ سیفٹی ٹیموں کی  کارروائی‘ 2یونٹس‘ متعدد کو جرمانے 

  



ڈیرہ غازیخان. (سٹی رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سر براہی میں جنوبی پنجاب (بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے(کہکشاں کیک پیلس اور لولی بیکرز) کے کیک سیکشن کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، غیر معیاری فوڈ سٹوریج،حشرات کی روک تھام کے لئے نا مناسب اقدامات،ناقص صفائی کے انتظامات، واشنگ ایریا میں کھلی نالیاں ہونے، فوڈ آئٹمز کی پیکنگ کے لیے اخبارات کا استعمال کرنے پر مذکورہ فوڈ یونٹس کو سربمہرکر دیا جبکہ  فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع بشمول مظفرگڑھ، لیہ، راجن پور، رحیم یار خان میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس پر حفظان صحت کے اصولوں کا جائزہ لیتے ہوئے مظفرگڑھ میں 26,500روپے، ڈیرہ غازی خان میں 19,000 روپے،لیہ میں 21,000 روپے اور رحیم یار خان میں متعدد شاپس اینڈ فوڈ پوائنٹس کو 58,000 روپے کے جرمانے عائدکیے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مزید چیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پرحتمی نوٹسزبھی جاری کیے۔

یونٹس سیل 

مزید : ملتان صفحہ آخر