لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ‘ سسٹم کو مزید مضبوط بنارہے ہیں‘ عبدالمجید نیازی

    لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ‘ سسٹم کو مزید مضبوط بنارہے ہیں‘ عبدالمجید نیازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ممبر قومی اسمبلیIعبدالمجید خان نیازی نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کے سسٹم کو مزید مضبوط بنانے کے لئے حکومت اہم اقدامات اْٹھارہی ہے۔ لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیاگیاہے اور صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔وزارت توانائی نے ملکی تاریخ میں پہلی بار صارفین بجلی کوریلیف دیتے ہوئے سستے نرخوں پر نومبر تافروری بجلی فراہم کرنیکا فیصلہ کیاہے۔ملک بھر میں نئے گرڈاسٹیشنز قائم کرکے صارفین کی کم وولٹیج اور ٹرپنگ کی شکایات کا خاتمہ کیاجارہاہے۔وہ نئے بننے(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

والے 132KVکروڑلعل عیسن گرڈاسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر گرڈسسٹم کنسٹرکشن میپکو انجینئر عبدالکریم جمالی نے کہا کہ66KVکروڑلعل عیسن گرڈاسٹیشن کو اپ گریڈ کرکے اس کی جگہ نیا 132KVاستعدادکار کا گرڈاسٹیشن بنایاگیاہے جس میں 20/26ایم وی اے کے 2پاورٹرانسفارمرز، 2لائن بیز (Bays) اور ایک پاور ٹرانسفارمر بے تعمیر کی گئی ہے جبکہ لیہ سے کروڑلعل عیسن تک 28.8کلومیٹر 132KVاستعدادکی نئی لائن بچھائی گئی ہے اس منصوبے کی تکمیل پر47کروڑروپے لاگت آئی ہے۔ انہوں نے ایم این اے عبدالمجید نیازی کے ہمراہ فیتہ کاٹ کرگرڈاسٹیشن کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کی خصوصی دلچسپی اور ہدایت پر گرڈاسٹیشن کا منصوبہ وقت سے پہلے مکمل کیاگیا جس سے صارفین کی دیرینہ شکایات کا خاتمہ ممکن ہوگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرپنگ اور وولٹیج کی کمی کی شکایات کا ازالہ میپکو کی ترجیحات میں شامل ہے اور میپکو کی ٹیم ان مسائل کے حل کے لئے بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ کام کررہی ہے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ میپکو گرڈسسٹم کنسٹرکشن اور میسرزپیل الیکٹرون پرائیویٹ لمیٹڈ کی ٹیموں نے دن رات محنت کرکے گرڈاسٹیشن تعمیر کیاجبکہ میسرز چائنہ پٹرولیم پائپ لائن انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ نے ٹرانسمیشن لائن بچھائی۔ایکسین جی سی ڈویڑن عمران بخاری اور سٹاف گرڈاسٹیشن کی بروقت تکمیل پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میپکو ریجن کے دیگر شہروں میں نہ صرف نئے گرڈاسٹیشنز تعمیر کئے جارہے ہیں بلکہ پہلے سے موجود گرڈاسٹیشنز کے پاورٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں توسیع کرکے صارفین کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل جی ایس او سرکل ملتان رضا ظفر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
عبدالمجید نیازی