سرکاری سکولوں سے سکیورٹی گارڈ غائب‘ طلبہ کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

  سرکاری سکولوں سے سکیورٹی گارڈ غائب‘ طلبہ کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

  



لنگرسرائے(نمائندہ پاکستان)گورنمنٹ گرلز مڈل سکول لنگرسرائے کا سیکورٹی گارڈ ڈیوٹی کے بجائے ہوٹلوں پر ٹائم گزارنے لگا جس کے باعث سکول کی سیکورٹی انتہائی ناقص ہو چکی ہے اورطالبات عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے سکولوں میں سیکورٹی کے حوالے سے احکامات کو مکمل طور پر نظر اندازکردیا گیا ہے۔ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول لنگرسرائے کے سیکورٹی گارڈ اسماعیل نے سکول سے غائب رہنا معمول بنا لیا ہے اوردوران ڈیوٹی ہوٹلوں پر بیٹھنا معمول بنا لیا ہے۔(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

اس حوالے سے اہل علاقہ نے متعدد بار حکام کو اطلاع دی مگر کارروائی نہیں ہوئی دوسری جانب سکیورٹی گارڈاسماعیل سے بات کی گئی تو اس نے دھمکیاں دینی شروع کردیں اور کہا کہ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔علاقہ مکینوں نے محکمہ تعلیم حکام سے سکیورٹی گارڈ کیخلاف کارروائی اور متبادل انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر