تونسہ شہر کی سڑکوں کی کشادگی‘ فنڈز فراہم‘ سماجی حلقوں کا وزیراعلیٰ کو خراج تحسین

  تونسہ شہر کی سڑکوں کی کشادگی‘ فنڈز فراہم‘ سماجی حلقوں کا وزیراعلیٰ کو ...

  



ڈیرہ غازیخان. (سٹی رپورٹر):وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ذاتی کاوش کے نتیجے میں وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے توسط سے دس کروڑ پچاس لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کردیئے ہیں مذکورہ رقم تونسہ شہر کی سڑکوں (بقیہ نمبر53صفحہ12پر)

کو دو رویہ کرنے کے عظیم الشان منصوبے پر خرچ ہو گی. یہ منصوبہ رواں مالی سال کے دوران مکمل کیا جائے گا. اس منصوبے کی تفصیلات سے باخبر ہونے کے بعد شہری، سماجی و سیاسی حلقوں نے نہایت توصیفی کلمات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب علاقے کی پسماندگی او رمحرومی دور کرنے کیلئے جو تاریخی ترقیاتی منصوبے مکمل کرا رہے ہیں ان کے باعث ان کانام صدیوں تک روشن رہے گا.

خراج تحسین

مزید : ملتان صفحہ آخر