حضرت پیر جہانیاں عرس پر میلے کو روکنے پر ایس پی مظفر گڑھ آج عدالت طلب

  حضرت پیر جہانیاں عرس پر میلے کو روکنے پر ایس پی مظفر گڑھ آج عدالت طلب

  



ملتان ( خبر نگار خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے دربار حضرت پیر جہانیاں کے عرس پر لگنے والے میلے کو روکنے کے خلاف دائر درخواست پر ایس پی مظفرگڑھ کو آج عدالت میں طلب کرلیا ہے۔ اس موقع پر لاء آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف 17 سے زائد فوجداری مقدمات (بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

درج ہیں۔قبل ازیں فاضل عدالت میں سابق ایم این اے جمشید دستی کے بھائی ممتاز دستی کی جانب سے پولیس کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مظفرگڑھ میں عرس مبارک دربار حضرت پیر جہانیاں کا میلہ ہر سال لگتا ہے۔ عرس مبارک دربار پیر جہانیاں 23 نومبر سے 17 نومبر تک منعقد ہوگا۔ میلے میں جشن بہاراں، پہلوانوں کی کشتی، اونٹوں اور گھوڑوں کا رقص ہوتا ہے۔لیکن ایس ایچ او تھانہ صدر مظفر گڑھ میلہ لگانے سے روک رہے ہیں۔ حالانکہ سپیشل برانچ نے میلہ لگانے کے حوالے سے تحریری اجازت دے رکھی ہے۔

عدالت طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر