ایف بی آر ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام سرپلس پالیسی‘ ڈاؤن سائزنگ کیخلاف احتجاج

ایف بی آر ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام سرپلس پالیسی‘ ڈاؤن سائزنگ کیخلاف ...

  



رحیم یارخان(بیورو رپوعرٹ)ایف بی آر ایمپلا ئز یونین کے زیر اہتمام ریجنل آفس کے ملازمین کا سرپلس پالیسی اور ڈاؤن سائزنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین نے مطالبات کے حق میں پلے کارڈ اٹھا کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔اس موقع پر صدر ایف بی آر ایمپلائز یونین مرزا محمد امیر بیگ نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف اور ولڈبنک کی ہدایت پر ڈاؤن سائزننگ اور سرپلس پالیسی بنانا چاہ رہی ہے جس سے ملک بھر میں ہزاروں ایف بھی آر ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے۔حکومت(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

نے اگر یہ پالیسی نافظ کرنے کی کوشش کی تو ملازمین کے تحفظ کے لئے ہر پلیٹ فارم پر قانونی اور اخلاقی جنگ لڑین گے۔انہوں نے کہا کہ آج کا احتجاج علامتی ہے اگلا لائحہ عمل قلم چھوڑ ہڑتال ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت وقت ملازمین کش پالیسیاں اپنا کر ملک میں نیا بحران پیدا کرنا چاہتی ہے جو ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔حکومت فوری طور پر یہ اعلان واپس لے کر ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی ختم کرے۔اس موقع پر انسپکٹرز نجیب الرحمان،سبحان کانجو،مسعود احمد فریدی،سلطان احمد،سلطان گوپانگ،ریاض خان،خادم حسین،فیاض احمد،سمیت سپرنٹڈنٹ،سجاد احمد سپر وائزر اور دیگر ملازمین شریک تھے۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر