کچہری میں فریقین کے درمیان جھگڑا‘ 2افراد زخمی‘ پولیس نے گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی

      کچہری میں فریقین کے درمیان جھگڑا‘ 2افراد زخمی‘ پولیس نے گرفتار کرکے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصو صی) ضلع کچہری ملتان میں فریقین کے جھگڑے کے نتیجے میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے اور ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیے۔ ملزمان کو علاقہ پولیس نے کارروائی کے لیے گرفتار کیا اور تھانہ چہلیک منتقل کردیا ہے۔ تفصیل (بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

کے مطابق ضلع کچہری میں جہیز کیس کی پیروی کو آئے ملزمان ذیشان اور ساجد لڑ پڑے جن کے مابین ذاتی رنجش ہے اور وہ اس سے قبل سالا بہنوئی تھے۔ ملزم ساجد کی بہن کو ملزم ذیشان نے طلاق دی تھی اور اب ان کے مابین جہیز کا کیس سول عدالت میں زیر سماعت ہے۔ملزمان نے ایک دوسرے کی درگت بنائی اور کپڑے بھی پھاڑ دیے۔ جس پر پولیس اہلکاروں نے لڑائی چھڑا کر کارروائی کے لیے ملزمان کو تھانہ منتقل کردیا۔
جھگڑا