وہاڑی: انٹی کرپشن کی کارروائی 276ملین مالیتی رقبہ سرکار کے نا م منتقل

  وہاڑی: انٹی کرپشن کی کارروائی 276ملین مالیتی رقبہ سرکار کے نا م منتقل

  



وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن وہاڑی کی بڑی کارروائی 276ملین مالیت کا رقبہ اور 90لاکھ کی رقم سرکارکے نام حکومتی پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہو ئے محکمہ اینٹی کرپشن نے ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اچھا کام کیا سیاسی و سماجی شخصیات کا خراج تحسین(بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

تفصیلات کے مطابق نیو ماڈل ٹاؤن بورے والا جو کہ 1999سے2003میں تعمیر کی گئی لیکن انہوں نے آج تک 17کنال 5 مرلہ سٹرکوں کا رقبہ بلدیہ بورے والا کے نام منتقل نہیں کروایا تھا جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئے سرکاری رقبہ بلدیہ بورے والا کے نام منتقل کروایا جس کی مالیت تقریباً 276 ملین بنتی ہے جبکہ بقایا تقریباً 51کنال رقبہ کے خلاف انکوائری جاری ہے اسی طرح بورے والا میں جمال پلازہ کے مالکان نے 2009 سے لیکر اب تک سرکاری لیز شدہ رقبہ کا کرایہ جمع نہ کروایا تھا جس کے خلاف انکوائری کرتے ہوئے سرکاری خزانے میں 90لاکھ جمع کروایا جس پر سیاسی و سماجی شخصیات رانا صغیر احمد گڈو. رانا شہزاد مشتاق احمد خان ملک اعجاز اویس چوہدری افتخار احمد صدر کسان اتحاد وہاڑی نے محکمہ اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور ملکی مفاد میں بہتر کارکردگی پر محکمہ اینٹی کرپشن کو مزید موثر بنانے کی تجویز پیش کی۔

منتقل

مزید : ملتان صفحہ آخر