کھل بنولہ پر عائد سیلز ٹیکس ختم ہونے کا امکان ہے‘ جہانگیر ترین

    کھل بنولہ پر عائد سیلز ٹیکس ختم ہونے کا امکان ہے‘ جہانگیر ترین

  



ملتان(نیوز رپورٹر)کھل بنولہ پر عائد3.5 فیصد سیلز ٹیکس کے خاتمے کی سمری پوری سفارش کے ساتھ اسمبلی کے آیندہ سیشن میں پاس ہونے کا مکمل امکان ہے۔ان باتوں کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیرخان ترین نے آل پاکستان آئل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خواجہ محمد فاضل سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ آل پاکستان آئل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خواجہ محمد فاضل نے (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے بتایا کہ موجودہ حکومت کاروباری برادری کے مسائل حل کرنیمیں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔کھل بنولہ پر عائد 3.5فیصد سیلز ٹیکس کے خاتمے کے حوالے سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماجہانگیرخان ترین سے ملتان میں ملاقات کی جس میں انہوں نے یہ یقین دھانی کرائی ہے کہ کھل بنولہ پر عائد3.5فیصدسیلز ٹیکس کے خاتمے کی سمری پوری سفارش کے ساتھ اسمبلی کے آیندہ سیشن میں پیش کر دی جائے گی جس کے پاس ہونے کا مکمل امکان ہے۔ خواجہ محمد فاضل نے کہا کہ اگر یہ ٹیکس ختم ہو جاتا ہے تو اس سے آئل ملز مالکان کو ریلیف حاصل ہو گا۔

جہانگیر ترین

مزید : ملتان صفحہ آخر