ہفتہ رفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 19.3فیصد اضافہ

  ہفتہ رفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 19.3فیصد اضافہ

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق7نومبر2019ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 19.03فیصد اضافہ ہوگیا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 53اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے20اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ7اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24اشیاء کی قیمتوں میں (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں ٹماٹر،پیاز،لہسن، آلو،دال ماش، دال مسور،ڈبل روٹی،دال مونگ، جارجٹ،پیٹرول،موٹا لٹھا، انڈہ (فارمی)، ویجیٹیبل گھی، صابن،ماچس،ھائی سپیڈ ڈیزل، آگ جلانے والی لکڑی،چائے اور مٹن کی قیمتوں میں اضافہ چکن (زندہ)،گڑ، ا?ٹا،چینی،کیلا،ایل پی جی (سلنڈر)،دال چنا کی قیمتوں میں کمی جبکہ نمک،چائیکاکپ،انرجی سیور،خوردنی تیل،چاول اری (6)،دودھ(تازہ)،بیف، دہی، لان(کپڑا)،گندم، چاول باسمتی(ٹوٹا)، سرخ مرچ (پسی ہوئی)،کوکنگ ا?ئل،گھی(کھلا)، بیف پلیٹ،دال پلیٹ، مٹی کا تیل،خشک دودھ،سگریٹ،سینڈل،چپل،الیکٹرک چارجز،گیس چارجز،واشنگ سوپ،لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے

مہنگائی

مزید : ملتان صفحہ آخر