قوم متحد ہوکر بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرے‘ سید فخر امام

قوم متحد ہوکر بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرے‘ سید فخر امام

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)سابق سپیکر قومی اسمبلی چیرمین کشمیر کمیٹی پاکستان سید فخر امام نے کہا ہے کہ آج قوم متحد ہو کر بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کشمیر کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اُجاگر کرکے دنیا میں ثابت کر دیا کہ مودی دہشت گردی کر رہا ہے آج مقبوضہ وادی میں (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

ظلم وستم کی تاریخ رقم کی جارہی ہے مولانا فضل الرحمن نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا ہے آزادی مارچ کا یہ وقت نہ تھا بھارت میں خوشیاں منائی جارہی ہے کہ کشمیر کا مسئلہ دب گیا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے سئنیر نائب صد مسلم لیگ (ق)لیبر ونگ پنجاب رانا محمد حفیظ سے خصوصی ملاقات میں کیا ایم پی اے وپارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی بھی موجود تھے،رانا محمد حفیظ نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ (ق)کی قیادت چوہدری شجاعت حسین،چوہدری پرویز الہی مولانا فضل الرحمن کا دھرنہ ختم کرنے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں چوہدری برادران بہت جلداس بحران پر قابو پاکر ملک وملت سے اپنی محبت کا ثبوت دیں گے۔

فخر امام

مزید : ملتان صفحہ آخر