بولنگ کوچ وقار یونس کوسڈنی میں بریڈ مین ہال آف فیم کے اعزاز سے نوازاگیا

بولنگ کوچ وقار یونس کوسڈنی میں بریڈ مین ہال آف فیم کے اعزاز سے نوازاگیا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اورموجودہ بولنگ کوچ وقار یونس کوسڈنی میں بریڈ مین ہال آف فیم کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔بریڈمن میوزیم کی جانب سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 13واں سالانہ بریڈمن گالا ڈنر وقار یونس کے اعزاز میں دیا جائے گا۔جس میں دنیائے کرکٹ کے ماضی اور حال کے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے۔ہرسال بریڈمن میوزیم کی جانب سے دو ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاتا ہیجنہوں نے بین الاقوامی سطح پرنمایاں کارکردگی دکھائی ہو۔وقار یونس نے بحیثیت کھلاڑی اپنے کیریئر کے دوران ون ڈے اورٹیسٹ مقابلوں میں 789 وکٹیں حاصل کیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے وقار یونس کو2013 سیاپنے ہال آف فیم میں شامل کررکھا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی