حکومت آصف زرداری کی زندگی سے کھیلنا بند کرے‘ نتاشہ دولتانہ

حکومت آصف زرداری کی زندگی سے کھیلنا بند کرے‘ نتاشہ دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ،ڈی جی خان ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام یاسین خان گوگانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف کوئی ریفرنس تک تو دائر نہیں اور نہ ہی انہیں سزا ہوئی ہے، حکومت نے انہیں کس لئے قید میں رکھا گیا ہواہے،انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے 70 دن نیب(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

کی حراست میں جسمانی ریمانڈ گزارا،3 ماہ سے سابق صدرآصف علی زرداری کا جوڈیشل ریمانڈ ہے،مگر وہ کسی حاکم سے اپنے لئے کسی صورت رعایت نہیں مانگیں گے، سابق صد رآصف علی زرداری اسی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے داماد ہیں کہ جنہوں نے حکومت سے کوئی رعایت نہیں مانگی، انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی شوگر کی سطح یکدم کم ہوجاتی ہے جس سے ان کی زندگی خطرے میں پڑجاتی ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کے شوگر لیول کی وجہ سے ان کی 24 گھنٹے نگہداشت کی جاتی ہے، صدر زرداری کے دل میں نہ صرف اسٹنٹ نصب ہیں بلکہ پیس میکر بھی لگا ہوا ہے ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور علاج ان کا حق ہے اورحکومت آصف علی زرداری کی زندگی کے ساتھ کھیلنا بند کرے اور آصف علی زرداری کو ذاتی معالج تک رسائی فراہم کرے، انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو صحت ایمبولینس مہیا نہ کر کے حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ لے رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بغیر سزا کے آصف علی زرداری کو جیل میں رکھنا ناانصافی ہے اسے کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، انہوں نے استدعا کی کہ صدر زرداری کے ذاتی معالج سرکاری میڈیکل بورڈ میں شامل کئے جائیں۔
نتاشہ دولتانہ