کبڈی مقابلوں میں آرمی فاتح، باڈی بلڈنگ میں ایونٹ واپڈا کے نام
پشاور (سپورٹس رپوٹر) پاکستان آرمی نے پاکستان نیوی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر کبڈی مقابلوں کا گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا پاکستان نیوی سلور جبکہ پاکستان ائیر فورس برونز میڈل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں پشاور کے قیوم سپورٹس ارینا میں 33ویں قومی کھیلوں کے کبڈی ایونٹ کا فائنل میچ پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس مین سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور اور پاکستان اولپمکس ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) عارف حسن مہمان خصوصی تھے۔جبکہ اس موقع پر شائقین کی کثیر تعداد سمیت ان مقابلوں کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ سید عاقل شاہ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران خالد محمود، چوہدری محمو یعقوب، محمد جہانگیر، عابد قادری کے پی کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر ارباب نصیر، چیئرمین پیر برکت شاہ، سیکرٹری سلطان بری، پاکستان کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد سرور رانا سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے، اس فائنل میچ میں پاکستان آرمی نے پاکستان نیوی کو 30-20کے سکور سے زیر کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا پہلے ہاف کے اختتام پر آرمی کو15-10سے برتری حاصل تھی اور دوسرے ہاف میں بھی یہی سکور رہا آرمی کی جانب سے سجاد لاڈوکا کھیل سب سے نمایاں رہا اور اس نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں سب سے اہم کردار ادا کیا علاوہ ازیں مردان میں جاری 33ویں کھیلوں کے باڈی بلڈنگ ایونٹ میں پاکستان واپڈا نے 8سونے 5چاندی اور4کانسی کے تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 96پوانئٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی پاکستان آرمی دو سونے چار چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ 60پوائنٹس حاصل کر کے دوسری اور پاکستان ریلویز ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ37پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمانے میں کامیاب رہی کے پی اور نیوی کے حصے میں ایک ایک کانسی کا تمغہ آیا پاکستان واپڈا کے یاسین خان مسٹر پاکستان اولمپک2019کا اعزاز اپنے سرسجانے میں سرخرو اور کامیاب رہے۔ سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گیمز میں آرمی کی 93 گولڈ، 72 سلور اور 43 برونز میڈلز کے ساتھ برتری برقرار ہے، واپڈا 72 گولڈ، 58 سلور اور 48 برونز میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوی 12، گولڈ، چار سلور اور تین برونز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے