سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی وفد کے ہمراہ سعود وزیر مذہبی امور سے ملاقات
ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور ناظم اعلی مرکزیہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ، ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات و دیگر امور پر تبادلہ خیال تفصیل کے مطابق امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے نا ظم اعلی مرکزیہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا دورے کے آغاز میں جماعت کے اعلیٰ(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)
سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور الشیخ ڈاکٹر عبدالطیف آل شیخ کیساتھ ریاض میں ملاقات کی اس ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات، ارض پاکستان میں دعوت و تبلیغ کے میدان میں جماعت کی خدمات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا سعودی وزیر نے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی دینی و رفاحی خدمات کو سراہا ملاقات میں امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سعودی عرب مولانا عبد المالک مجاہد اور علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، نائب امیر الشیخ قاری صہیب احمد میر محمدی اور احسان ساجد بھی ہمراہ تھے بعدازاں سعودی وزیر کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیااس سے پہلے امیر جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر وفد کے ہمراہ ریاض پہنچے تو ائیر پورٹ پر ان کا سرکاری سطح پر استقبال کیا گیا جبکہ جماعت کا وفد سعودی عرب میں اعلی سطحی ملاقاتیں بھی کرے گا۔
ملاقات