ڈولفن فورس کی کارروائی‘ جعلی سب انسپکٹر گرفتار‘ تفتیش شروع
ملتان (وقائع نگار )ملتان ڈولفن فورس نے کاروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے جعلی سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔جبکہ مقامی پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔گرفتار ملزم کی شناخت محمد آصف ولد محمد اشرف سکنہ میاں چنوں سے ہوئی ہے۔واضح رہے ملزم اپنے آپ کو سپیشل برانچ کا سب انسپکٹر ظاہر کرتا تھا۔جس کے قبضے سے سب انسپکٹر کے جعلی وزٹنگ کارڈ اور دیگر اہم(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)
سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔جبکہ تھانہ شاہ رکن عالم گرفتار مذکورہ ملزم سے تفتیش کررہی ہے
جعلی سب انسپکٹر