غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف کارروائی‘ 2شو روم مالکان کو جیل بھیج دیا گیا
ملتان (نیوز رپورٹر) ڈ پٹی کمشنر ملتا ن عا مر خٹک کی ہد ایت پر سر کا ری ارا ضی پر قبضہ کر نے وا لے ما فیا کے خلا ف کا رروائیا ں جا ری ہیں۔گزشتہ روز چوک کمہاراں والا فلائی اوورکے نیچے غیرقانونی اسٹینڈ بنانے والے شوروم کے دو مالکان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔غیر قا نو نی اسٹینڈ بنا نے وا لو ں کے خلا ف ایکشن اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور نے لیا۔مالکان نے(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)
فلائی اوور کے نیچے شو روم کی آڑ میں رینٹ اے کار کا اسٹینڈ قائم کر رکھاتھا۔متعدد بار وارننگ کے باوجود وہ غیرقانونی اسٹینڈ ختم کرنے سے گریزاں تھے۔ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اے سی سٹی نے شوروم مالکان کو جیل بھجوا دیا۔ یا د رہے کہ پی ایچ اے چوک کمہاراں والا کو خوبصورت بنانے کے لیے اس جگہ کی لینڈ سکیپنگ کر رہی ہے۔
پارکنگ سٹینڈ