چوتھی تھل جیپ ریلی کا کل‘ تقریبات کا آج سے آغاز

  چوتھی تھل جیپ ریلی کا کل‘ تقریبات کا آج سے آغاز

  



ملتان (نیوز رپورٹر)چوتھی تھل جیپ ریلی کی تقریبات آج ڈی جی خان میں شروع ہورہی ہیں، ریس کے حوالے سے تمام پروگرامز کاکل 15نومبر سے آغاز ہوگا، چوتھی تھل جیپ ریلی کی تیاریوں کا کام عروج پر جاری ہے، آج ڈی جی خان میں جیپ ریلی کے حوالے سے ریس میں حصہ لینے والی گاڑیوں کا کیول کیڈ ہوگا جو کہ شہر کی مختلف سڑکوں سے گزرے گا، اس کے ساتھ ساتھ آج ڈی جی خان میں کبڈی اور تیراندازی کے مقابلہ جات سمیت لائٹ اور گھوڑا ڈانس کے پروگرام بھی رکھے گئے ہیں، آج (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

رات ہی ڈی جی خان میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں معروف گلوکارعطااللہ خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، کل 15نومبر سے تھل جیپ ریلی کے پروگرام شروع ہوں گے، صحرائے تھل میں گاڑیوں کی ٹیکنیکل ایگزامنیشن کے بعدکھلاڑیوں اور ہیوی گیئر زکا میڈیکل چیک ہوگا، گاڑیوں کو نمبر زکی الائمنٹ کے بعد کوالیفائنگ راؤنڈ شروع ہوگا، 15نومبر کو چھانگلامانگا ٹیلہ پر کبڈی،اونٹ اور گھوڑا ڈانس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، 16نومبر کو سٹاک گاڑیوں کی ریس اور رات کو صحرامیں آتشبازی کا خوبصورت مظاہرہ اور میوزیکل نائٹ منائی جائیگی، 17نومبر کو پری پیڈ گاڑیوں کی ریس اور رات کو مظفر گڑھ میں تقریب انعامات منعقد ہوگی۔جبکہ تیسری تھل جیپ ریلی میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ ملتان ہیڈ محمد والہ کے قریب واقع صحرائے تھل میں تیسری جیپ ریلی 15نومبر سے شروع ہونے والی ہے، ٹی ڈی سی پی حکام کے مطابق تیسری تھل جیپ ریلی کے کامیاب انعقاد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، گزشتہ روز بھی ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی اشعر اقبال ملک نے چھانگا مانگا ٹیلہ کا دورہ کیا اس موقعہ پر مظفر گڑھ اور لیہّ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی اشعر اقبال ملک نے بتایا گیا ہے کہ 200کلومیٹر کے لگ بھگ روٹ پر 15نومبرسے ریلی کی سرگرمیاں باقاعدہ شروع ہوجائیں گی۔ ادھر تیسری تھل جیپ ریلی میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ ملتان ہیڈ محمد والہ کے قریب واقع صحرائے تھل میں تیسری جیپ ریلی 15نومبر سے شروع ہونے والی ہے، ٹی ڈی سی پی حکام کے مطابق تیسری تھل جیپ ریلی کے کامیاب انعقاد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، گزشتہ روز بھی ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی اشعر اقبال ملک نے چھانگا مانگا ٹیلہ کا دورہ کیا اس موقعہ پر مظفر گڑھ اور لیہّ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی اشعر اقبال ملک نے بتایا گیا ہے کہ 200کلومیٹر کے لگ بھگ روٹ پر 15نومبرسے ریلی کی سرگرمیاں باقاعدہ شروع ہوجائیں گی۔جبکہ تین روزہ چوتھی تھل جیپ ریلی کے کھلاڑی ملتان پہنچنا شروع ہوگئے۔صحرائے تھل میں خیموں کا شہر آباد ہو گیا ہے۔تین روزہ تھل جیپ ریلی جو 15نومبر سے شروع ہورہی ہے کے انتظامات کوحتمی شکل دینے اورنگرانی کے لیے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی)کیافسران بھی ملتان پہنچ رہے ہیں جبکہ ٹی ڈی سی پی کے ایم ڈی تنویر جبار بھی کل ملتان پہنچ رہیہیں۔دریں اثناء ملتان کے قریب ضلع مظفرگڑھ کی حدود میں چوتھی تھل جیپ ریلی کے سٹارٹنگ اور اختتامی پوائنٹ چھانگا مانگاٹیلہ کے قریب ٹینٹ لگادیئے گئے ہیں جبکہ ریلی کے داخلی اور خارجی گیٹ بھی بنادیئے گئے ہیں۔چوتھی تھل جیپ ریلی کے موقع پر نامور سیاح اور بائیکر اقبال گھانگلہ بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے موقعہ پر ساتھیوں سمیت موجود ہوں گے۔چوتھی تھل جیپ ریلی میں کارریس کے نامور کھلاڑیوں نادر مگسی، رونی پٹیل، انس خاکوانی، فیصل شادی خیل،روشنا پٹیل، قادرنوازسانگی سمیت دیگر کی شرکت متوقع ہے۔

جیپ ریلی

مزید : ملتان صفحہ آخر