ہمیں اقبال ؒ کے کلام کو روح کے مطابق سمجھنا ہوگا‘ ڈاکٹر صاعقہ امتیاز

  ہمیں اقبال ؒ کے کلام کو روح کے مطابق سمجھنا ہوگا‘ ڈاکٹر صاعقہ امتیاز

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں شعبہ اردو کے زیرِ اہتمام اقبال ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت شعبہ اردو سے حفصہ خان نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز کلامِ الٰہی کی تلاوت سے ہوا۔ اس موقع پر بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف نے کہا کہ ہمیں اقبال ؒکے کلام اور ان کے پیغام کو اس کی اصل روح کے مطابق سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

کہا کہ علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کی سوچ کو اپنا کر ملکی سلامتی کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے اور یہ کہ خواتین کو تحریکِ پاکستان کی طرح بیدار ہونا ہوگاجس طرح تحریکِ پاکستان میں خواتین کی شمولیت سے تحریک نے زور پکڑا تھا اسی طرح تعمیرِ پاکستان کی تحریک میں خواتین کو بڑھ چڑھ کر بھرپور طریقہ سے حصہ لینا چاہیے۔ اس موقع پر تقریب کے مہمانِ اعزاز پروفیسر ڈاکٹر شفیق احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا سارا کلام قرآن و سنت کی ترجمانی کرتا ہے۔ علامہ محمد اقبالؒ بہت بڑے عاشقِ رسول تھے۔ آپ کے کلام میں عشقِ رسول کی وہ گہرائی ملتی ہے جس کو پڑھ کر ایک مسلمان بجا طور پور فخر محسوس کر سکتا ہے اور یہ کہ علامہ اقبالؒ ایک درویش اور فقیر منش آدمی تھے۔ تقریب کے اختتام پر چیئرپرسن شعبہ اردو مسز نگہت لطیف اور مہمانِ اعزاز پروفیسر ڈاکٹر شفیق احمد نے مہمانِ خصوصی کو اعزازی شیلڈ پیش کی جس میں طالبات اور یونیورسٹی فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی

ڈاکٹر صاعقہ

مزید : ملتان صفحہ آخر