عوام میں اب تبدیلی برداشت کرنے کی سکت نہیں رہی‘ علی حسن گیلانی

        عوام میں اب تبدیلی برداشت کرنے کی سکت نہیں رہی‘ علی حسن گیلانی

  



اوچشریف (نامہ نگار‘ نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سئنیر رہنما و سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی اپنے ورکروں کا شکریہ ادا کرنے حلقہ کا وزٹ کیا پل پنجند۔بیٹ احمد بختیاری۔ احمد آباد بڈانی گمانی شریف پہنچے اوربلاول بھٹو کے دورہ اوچشریف ورکر کنونشن میں شامل ہوکر کامیاب بنایا عمائدین علاقہ بچوں بزرگوں نے مخدوم سید علی حسن گیلانی کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا مخدوم سید علی حسن گیلانی نے کہا کہ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ہے اپنے دور میں جتنے ترقیاتی کام کراے انکی نوید نہیں ملتی عوام نے تبدیلی کا بدنما چہرہ دیکھ لیا عوام اب مزید تبدیلی کو برداشت نہیں کر سکتی مہنگائی نے عوام کی (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

چیخیں نکلوا دی ہیں کاروباری پریشان ہیں کسان برباد ہوچکے کوئی طبقہ نہیں بچا جو تبدیلی کی زد میں نہ آیا ہو سوا سال سے عوام محرومیاں دیکھ رہے ہیں اب عوام کو چاہیے علاقہ کی ترقی خوشحالی چاہنے والوں کو منتخب کریں میرا دامن صاف ہے ایک روپے کا بھی رودار نہیں عوام کا پیسہ عوام کی ترقی خوشحالی پہ خرچ کیا جو منصوبے رکے ہوے ہیں انشااللہ اقتدار میں آکر ترقی کا سفر انہی رکے منصوبوں سے شروع کریں گے میری خواہش ہے کہ اپنے حلقہ کو اپر پنجاب جیسا ترقی یافتہ بناوں عوام کیلئے ترقیاتی پیکج لینا آتا ہے یہ بچے ہمارے کل مستقبل ہیں انہی کے مستقبل کی جنگ لڑ رہا ہوں ایک سوال کا جواب دیتے ہوے کہا ہم جیت چکے تھے لیکن پورے پاکستان نے دیکھا جب اللہ کے گھر مسجد میں ہماری جیت کو ہار میں بدلا جا رہا تھا اللہ پہ چھوڑ دیا عوام کی جیت ہی میری جیت ہے عمران خان کی تبدیلی نے معیشت کو تباہ کیا ترقی کا سفر رک گیا اگر اب بھی عوام اس ظالم حکومت کو نہ سمجھے تو یہ بدبختی ہوگی امید کی واحدکرن پاکستان کی ترقی خوشحالی پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے آخر میں اپنے ورکروں کو کہا کہ ہر گھر میں پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرایا دیکھنا چاہتا ہوں اس موقع پر سردار عبدالقادر کالے خان۔حضور بخش بگڑ۔رفیق جتل۔فیض کریم۔فاروق گبول بھی موجود تھے اس کے بعد خصوصی طور پر چیف آف بڈانی سردار حاجی مدنی خان کیطرف سے ظہرانے میں شرکت کیلئے پہنچے جہاں پر حاجی مدنی خان بڈانی کے ہمراہ سابق وائس چیرمین عبدالغفور بڈانی۔سابق کونسلر عامر بڈانی نے استقبال کیا اس موقع پر پرسنل سیکرٹری محمد ناصر خان و دیگر بھی ہمراہ تھے

علی حسن گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر