حادثات میں 3جاں بحق‘ نوجوان کی خود کشی‘ معمر شخص کی لاش برآمد

  حادثات میں 3جاں بحق‘ نوجوان کی خود کشی‘ معمر شخص کی لاش برآمد

  



ملتان ‘رحیم یار خان (وقائع نگار‘ نمائندہ پاکستان) پولیس تھانہ کوتوالی کو گھنٹہ گھر چوک کے قریب سے معمر شخص کی نعش ملی ہیپولیس نے لاش قبضے میں لے کر نشتر کے فرینزک ڈیپارٹمنٹ میں منتقل کر دی ہے پولیس کے مطابق مرنے والا نشے کا عادی ہے جس کی عمر 60 سال کے قر یب ہے اور اسکی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے تاہم(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آ سکیں گے۔تھانہ پرانی کوتوالی پولیس نے نعش تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے جبکہ گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر 24سالہ نوجوان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔5کااقدام خودکشی۔ تفصیل کے مطابق بستی رانجھے خان کے رہائشی24سالہ محمد احمد نے آئے روز کے گھریلوجھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالی‘ حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمداحمد جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ اقدام خودکشی کرنیو الے5افراد جن میں منظور آباد کی رہائشی15سالہ ثمینہ بی بی‘ موضع چوہان کی 18سالہ آسیہ بی بی‘ لیاقت پورکا17سالہ محمدعمران‘ کوٹ سمابہ کا25سالہ محمدکاشف‘ غوثیہ کالونی کا14سالہ محمد مزمل کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دریں اثنا ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہونے والی خاتون سمیت تین افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔تفصیل کے مطابق ٹریفک کا پہلاحادثہ صادق آباد کی رہائشی18سالہ مصباح بی بی کے ساتھ پیش آیا جو اپنے بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار ہوکر بازار جارہی تھی کہ پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار کار نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی‘ دوسرا حادثہ راجن پور کے رہائشی25سالہ ناظم کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹرسائیکل پرسوارہوکر کام کے سلسلہ میں جارہا تھاکہ سامنے سے آنیوالی تیز رفتار ٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جبکہ تیسراحادثہ صادق آباد کے رہائشی44سالہ پرویزاختر کے ساتھ پیش آیا جو موٹر سائیکل پرسوار ہوکر جارہاتھا کہ سامنے سے آنیوالے تیز رفتار موٹر سائیکل سوارسے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا‘ زخمی ہونے والے تینوں افراد کو ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبرنہ ہوپائے اوردم توڑگئے۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر