کالے یرقان میں مبتلا35 سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑگئی

    کالے یرقان میں مبتلا35 سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا35 سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑگئی۔4زیر علاج‘ تفصیل کے مطابق اباڑو کی رہائشی35سالہ اللہ بچائی کو کالے یرقان میں مبتلا(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود اللہ بچائی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ4متاثرین جن میں گھوٹکی کی رہائشی60سالہ مائی ظہوراں‘ بدلی شریف کا45سالہ محمد سلمان‘ لیاقت پورکا28سالہ محمد رفیق اور نیازی کالونی کارہائشی40سالہ اکبرعلی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔