محنتی نوجوانوں پر ہمیں فخر ہے، محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ

  محنتی نوجوانوں پر ہمیں فخر ہے، محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ

  



لاہور(پ ر) چیئرمین نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ محنتی نوجوانوں پر فخر ہے، نوجوانوں کی اعلیٰ کارکردگی اور صلاحیتوں کی بدولت ہی علاقے اور ملک کا نام روشن ہوتا ہے۔ ماڈل ٹاؤن یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں نے جس قدر محنت اور جدوجہد کی اس سے ہمارے علاقے کا نام روشن ہوا ہے، کھیل کے میدانوں میں جیت سے ہر دل شادمان ہوا ہے، کھلاڑیوں کو اور زیادہ محنت کی ضرورت ہے تاکہ انٹرنیشنل سطح پر اپنا اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں سے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کے لئے ہم پوری جانفشانی سے اپنی جدوجہد کرر رہے ہیں، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ہم سب کی بہت ساری ذمہ داریاں ہیں، کیونکہ نوجوانوں نے بھی ملک و قوم کی باگ ڈور کو سنبھالنا ہے اور ان سے ہماری امیدیں وابسطہ ہیں۔

، اس موقع پر محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ کے کھلاڑیوں کے ہمراہ کپتان محمد اویس اسلم کو گلدستہ پیش کیا، جبکہ کھلاڑیوں میں افضل چیمہ، اسلم چیمہ، اصغر شہزاد، احسن یونس، مہر جمیل، شمیم بٹ، سفیان، وکی، حسیب، آفتاب، ہاشم، عرفان، عدیم، احتشام، یوسف، عبدالرحمن، عدیل، اویس، ارسلان، علی، لقمان لیاقت شامل تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی