دی آرکیڈ اسکول کراچی ماسٹر لیگ کافائنل ہاسین حبیب نے جیت لیا

  دی آرکیڈ اسکول کراچی ماسٹر لیگ کافائنل ہاسین حبیب نے جیت لیا

  



کراچی (پ ر) دی آرکیڈ اسکول کراچی ماسٹر لیگ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ2بلال ایسوسی ایٹس نے پلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورز میں 7کھلاڑیوں کے نقصان پر 168رنز بنائے،ذاکر ملک 53اور حمزا قادر 36رنز بنا کر نمایا ں رہے،اسد بٹ نے 3اور احمد حسین نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں بٹ برادرز 18.1اوورز میں 127رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے افنان کریم 38اور اویس پاستا 14رنز بناکر نمایاں رہے بلاول ملک نے 5اور وسیم علی نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،بلاول ملک مین آف دی میچ قرار پائے، اس طرح بلال ایسوسی ایٹس نے یہ میچ جیت کر فائنل کھلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ناک آؤٹ 3ہاسین حبیب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 161رنز بنائے، فرحان صادق 58،کامل محمود 38بنا سکے، علی نقوی نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں کراچی اسٹالین 18اوورز میں 114رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،فہد جبار 37اور اعجاز شاہ نے 30رنز بنائے، عدنان ندیم نے 4اور طاہر راؤ نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا فرحان صادق کو مین آف دی میچ قرار دیا گیااور ہاسین حبیب نے فائنل کے لئے کوالیفا ئی کر لیا۔فائنل بلال ایسو سی ایٹس اور ہاسین حبیب کے درمیان کھلا گیا۔

بلال ایسو سی ایٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 18.5اوورز میں 98رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی شعیب احمد 17اورحمزاقادر20اور فرحان نثار 30رنز بنا کر نمایاں رہے،کامل محمود نے 2محمد عاطف نے 3اور محمد نبیل نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں ہاسین حبیب نے 19.1اوورز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر 99رنز بنا کر فائنل جیت لیافرحان نثار 1،بلاول ملک نے 2اور حمزا قادر نے 1کھلا ڑی کو آؤٹ کیا،مین آف دی میچ ایوارڈ محمد عاطف کو 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر دیا گیا۔فائنل کے مہمان خصوصی ایگزیکٹو ڈائریکٹر میڈی کیم گروپ زاہد حسین بھٹی تھے جنہوں نے فائنل جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو ٹرافی اور انعامات دئیے،انہوں نے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی اور ہارنے والی ٹیم کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے حوصلہ نہیں ہارنا چاہئیے اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی