ملتان: گراں فروشی پر 4افراد کو جیل کی سیر‘ متعدد کو بھاری جرمانے

  ملتان: گراں فروشی پر 4افراد کو جیل کی سیر‘ متعدد کو بھاری جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر))ڈپٹی کمشنر ملتا ن عامرخٹک نے گراں فروشوں کا قبلہ درست کرنے کے لیے واضح ہدایات جاری کر دیں ہے۔گراں فروشی میں ملوث دکاندار کو پہلی مرتبہ جرمانہ ہوگا(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

جبکہ دوسری مرتبہ اسے جیل بھیجا جائے گا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر عمل کرنے کیلئے گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ روزمہنگے داموں اشیاء بیچنے والے 4 افراد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور نے جان محمد چوک کے علاقے میں پرائس چیکنگ کی اور 8 روپے کی روٹی بیچنے والے کو دو دن کے لیے جیل بھیج دیاہے اور گراں فروشوں پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔اسی طر ح پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹ نعیم چنگیزی نے شمس آباد میں اشیا ئے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال کی۔39 دکانوں پر ریٹ چیک کئے گئے جن میں 9 دکاند ارگراں فروشی میں ملوث نکلے۔تین دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی ہیں جبکہ مہنگے داموں اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والوں پر 7 ہزار روپے جرمانہ عائد بھی کیا گیا ہے
جیل کی سیر