اسرائیلی فوج کے غزہ پر دوسرے روز بھی میرائل حملے، شہدا ء کی تعداد 18ہو گئی 

اسرائیلی فوج کے غزہ پر دوسرے روز بھی میرائل حملے، شہدا ء کی تعداد 18ہو گئی 

  



غزہ(آن لائن) اسرائیلی فوج نے غزہ پر دوسرے روز بھی میزائل حملے جاری رکھے جس کی زد میں آکر 18 فلسطینی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے 2 روز سے میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔حملوں کے سلسلے کا آغاز(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

منگل کو ایک گھر پر میزائل حملے سے شروع ہوا جس میں فلسطینی جہادی تنظیم ’اسلامک جہاد‘ کے کمانڈر ابو العطا اپنی اہلیہ سمیت شہید اور ان کے 4 بچے زخمی ہوگئے تھے۔ جس پر جہادی تنظیم نے ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پر راکٹ داغے تھے۔ اسرائیلی فضائیہ نے غزہ سے راکٹ داغے جانے کے جواب میں رہائشی علاقے میں بمباری کی جس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔

اسرائیلی

مزید : ملتان صفحہ آخر